انعامی مقابلہ، بہار انقلاب ۲۰۲۱ (۴)
انقلاب اسلامی کی کامیابی کو 42 برس ہونے کو ہیں اور یہ خمینی بت شکن کا لگایا ہوا شجرۂ طیبہ اب اپنی پانچویں دہائی میں پہنچ گیا ہے۔ بہار انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی آمد آمد ہے۔ اسی مناسبت سے سحر اردو ٹی وی کی جانب سے منعقد شدہ ’’بہار انقلاب ۲۰۲۱‘‘ عنوان کے تحت ایک انعامی مقابلے کا سلسلہ جاری ہے۔
انعامی مقابلے کے بارے میں کچھ باتیں
- مقابلہ ایک مہینے یعنی 9 جنوری 2021 سے 9 فروری 2021 تک جاری رہے اور 9 فروری کے بعد آنے والے جوابات کو ہم مقابلے میں شامل کرنے سے معذور ہوں گے۔
- اس مقابلے میں ہر ہفتے ایک سوال پیش کیا جائے گا
- ہر ہفتے سوال کے ساتھ ایک تاریخ بھی دی جائے گی اور اُسی تاریخ تک اس ہفتے کے سوال کا جواب آپ کو دینا ہوگا
- تمام چار سوالوں کا صحیح جواب دینے والے افراد کے درمیان سے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا
- جوابات کو آپ ہمارے واٹس ایپ نمبر 982122162963+ کے ذریعے ہم تک پہنچا سکتے ہیں
- انعام جیتنے والے خوش قسمت کے نام کا اعلان اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے ایام میں ٹی وی اور ویب سائٹ کے ذریعے کیا جائے گا
- جیتنے والا شخص $ 100 (یا اسکی متبادل رقم) کا مستحق قرار پائے گا
چند اہم باتیں
- ہر فرد تمام جوابات دینے کے لئے ایک ہی موبائل نمبر کا استعمال کرے
- جواب دیتے وقت اپنے نام کے علاوہ اپنے ملک اور شہر کا نام بھی ضرور لکھیئے
- آپ کا نام آپ کے شناختی کارڈ (پاسپورٹ یا قومی آئی ڈی کارڈ وغیرہ) پر دئے گئے نام کے عین مطابق ہونا چاہئے
....................
چھوتھا اور آخری سوال:
تعلیمات اسلامی کی روشنی میں کون سا آپشن درست ہے؟:
۱۔ دین اور سیاست کا آپس میں کوئی لینا دینا نہیں
۲۔ دین اور سیاست کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا
۳۔آج کے دور میں دین کو سیاست سے دور رہنا چاہئے
نوٹ: انعامی مقابلے کے اس آخری سوال کا جواب آپ 9 فروری تک ہمارے واٹس ایپ نمبر 982122162963+ پر دے سکتے ہیں۔
جواب اس طرح دیجئے: ٹائپ کیجئے : انعامی مقابلہ، بہار انقلاب ۲۰۲۱ سوال نمبر:... جواب _______ نام : ___________ موبائل نمبر : ___________ شہر : _____________ ملک : ________________ |