ماہ رجب اقدار الہی سے قریب ہونے کا موقع !
ولی امرمسلمین امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) : رجب کا مہینہ الہی اقدار اپنانے، پروردگارِ عالم کی مقدس ذات کی قربت اختیار کرنے اور خودسازی کی (بہترین) فرصت ہے،رجب کے مہینے کی قدر کیجیے، اِس مبارک مہینے میں جس قدر ہو سکے پروردگارِعالم کی بارگاہ میں اپنے توسّل میں اضافہ کیجیے، خدا کی یاد میں رہیے اور (اپنے) کاموں کو خدا کے لیے انجام دیجیے۔ ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای(حفظہ اللہ) 26اپریل, 2015
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ماہ رجب کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
ماہ رجب ایک سنہری موقعہ ہے یہ دعا کا مہینہ ہے توسل کا مہینہ ہے توجہ کا مہینہ ہے استغفار کا مہینہ ہے کوئی شخص یہ نہ سوچے کہ مجھے استغفار کی ضرورت نہیں ہے ۔
پیغمبر اکرم (ص) فرماتے ہیں ؛ انہ لیغان علی قلبی و انی لاستغفر اللہ فی کل یوم سبعین مرہ؛ بلا شک پیغمبر ص بھی روزانہ ستر مرتبہ استغفار کیا کرتے تھے ۔ استغفار سب کے لیے ہے خاص طور سے ہمارے لیے کہ جو ان مادی تحرکات اور مادی دنیا میں غرق ہیں اور آلودہ ہیں … استغفار کا مہینہ ہے ۔انشاء اللہ اس موقعے کو غنیمت جانیں ،میں اس ماہ کی آمد پر آپ کو مبارک باد کہتا ہوں ،انشاءاللہ ہم پر اور آپ پر یہ مہینہ مبارک ہو اور جب ہم شعبان میں داخل ہوں تو ہم خدا کی توفیق سے کچھ کام کر چکے ہوں ۔