پلٹنا تو اللہ ہی کی جانب ہے! ۔ پوسٹر
Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
دنیا کو ایک بازار سے تشبیہ دی گئی ہے، بازار میں انسان خرید و فروخت کے لئے جاتا ہے، کبھی کچھ خریدتا ہے اور کبھی کچھ بیچتا ہے۔ وہ بازار میں کچھ بھی کرے پلٹتا اپنے گھر کی جانب ہی ہے۔ دنیا میں انسان ’آیا ہے‘ یا ’بھیجا گیا ہے‘، اسے اپنی زندگی کے سرمایے کے عوض کچھ حاصل کر کے واپس اپنے معبود اور مالک کے جانب ہی لوٹ جانا ہے۔ اگر دنیا میں آنے یا بھیجے جانے کا احساس انسان کو رہے تو اُسے پھر ’جانے کا احساس‘ بھی لا محالہ رہے گا اور نتیجتاً وہ کسی قیمت پر دنیا میں اپنی متاعِ حیات کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔