تین زبانوں میں مدح علی (ع)۔ ویڈیو
Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
وصی رسول خدا (ص)، امیر المومنین حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام کی ولایت و امامت کے سلسلے میں تین زبانوں عربی، اردو اور فارسی میں شاندار ترانہ ملاحظہ فرمایئے!
۱۸ ذی الحجہ سنہ ۱۰ ہجری کو نبی خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے آخری حج سے واپسی کے موقع پر غدیر خم میں سوا لاکھ حاجیوں کے مجمع میں ارشاد فرمایا تھا: اللّهمّ من کنت مولاه فعلی مولاه، اللهمّ وال من والاه و عاد من عاداه؛ یعنی خداوندا! میں جس کا مولا ہوں علی اُس کے مولا ہیں، اے خدا! جو اُس سے محبت کرے تو اُس سے محبت فرما اور جو اس سے دشمنی کرے تو اُس سے دشمنی فرما! (مسند، احمد بن حنبل، ج2، ص412)
مسلمانان عالم اسی تاریخی واقعے کی ہر سال نہایت پروقار انداز میں یاد مناتے ہیں اور فرمانِ نبوی سے اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہیں۔