Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ...  اربعین، انعامی مقابلہ

تا اربعین، ایک انعامی مقابلہ ہے جس میں آپ کی خدمت میں دس سوال پیش کئے جا رہے ہیں، سبھی سوالوں کا صحیح جواب دینے والوں کے درمیان سے قرعہ اندازی کے ذریعے دس افراد کو انعام دیا جائے گا۔

’’تا اربعین‘‘ انعامی مقابلے کے سوالات:

۱۔ کون سا قرآنی سورہ، محسن انسانیت، امام حسین علیہ السلام کے نام سے معروف ہے؟

الف۔ سورہ القارعہ

ب۔ سورہ اللیل

ج۔ سورہ فجر

د۔ سورہ ضحیٰ

 

۲۔ بعدِ عاشورا توّابین کا قیام کس کی سربراہی میں ہوا؟

الف۔ مسلم بن عقیل

ب۔ مختار ثقفی

ج۔ ھانی بن عروہ

د۔ سلیمان بن صرد خزاعی

 

۳۔ کربلا کی واحد شہید خاتون کا نام کیا ہے؟

الف۔ ام حبیبہ

ب۔ ام وہب

ج۔ ام سلمہ

د۔ ام ایمن

 

۴۔ موت (شہادت) کا ذائقہ شہد سے زیادہ شیریں ہے، یہ کس کا جملہ ہے؟

۱۔ ابو الفضل العباسؑ

۲۔ ابو ثمامہؑ

۳۔ قاسم بن الحسن ؑ

۴۔ علی اکبر ؑ

 

۵۔ وہ کون سے شہید ہیں جنہوں نے روز عاشور ہنگامۂ جنگ کے دوران وقتِ نماز کی یاد دہانی کرائی؟

۱۔ ابو ثمامہ صائدیؑ

۲۔ علمدار کربلاؑ

۳۔ مسلم بن عوسجہ

۴۔ وہب کلبی

 

۶۔ سبط اصغر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا فلسفہ کیا ہے؟

۱۔ اجر رسالت کی ادائگی

۲۔ ظلم اور ظالم سے اعلانِ برائت

۳۔ دعوتِ دین

۴۔ سبھی درست ہیں

 

۷۔ نیچے دئے گئے امام حسین علیہ السلام کے جملے کو پُر کیجیئے:

موت،………….. سے بہتر اور ذلت و حقارت، ..........  سے بہتر ہے

۱۔ ذلت و پستی، توہین

۲۔ توہین، جہنم میں داخلہ

۳۔ ذلت و حقارت، جہنم میں داخلہ

۴۔ زندگی، موت

 

۸۔  واقعۂ کربلا کے بعد امام حسین علیہ السلام کا پہلا زائر کون تھا؟

۱۔ حضرت زینب ؑ

۲۔ جابر بن عبد اللہ انصاری

۳۔ قبیلہ بنی اسد کے لوگ

۴۔ کوفے والے

 

۹۔ امام حسین علیہ السلام نے ایک شب کی مہلت لیتے وقت کیا فرمایا؟

۱۔ خدا جانتا ہے مجھے نماز، تلاوت قرآن، کثرتِ دعا اور استغفار پسند ہے

۲۔ خدا جانتا ہے مجھے نماز، تلاوت قرآن اور لوگوں کی ہدایت کرنا پسند ہے

۳۔ خدا جانتا ہے مجھے نماز، جہاد اور تلاوت قرآن پسند ہے

۴۔ خدا جانتا ہے مجھے جہاد کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ہدایت و تبلیغ بھی پسند ہے

 

۱۰۔ میں نے سوائے حُسن و جمال کے کچھ نہیں دیکھا، یہ کس کا جملہ ہے اور کس سے کہا گیا:

۱۔ امام حسین علیہ السلام، شمر ذی الجوشن

۲۔ جناب رباب علیہا سلام، عمر سعد

۳۔ امام زین العابدین علیہ السلام، یزید

۴۔ جناب زینب علیہا سلام، ابن زیاد

 

مقابلے کے سوالات کا جواب آپ دو طرح سے دے سکتے ہیں، یا چینل کے انسٹاگرام پیج پر جاکر یا پھر واٹس ایپ کے ذریعے سے۔

انسٹاگرام کا پیچ ہے:

https://instagram.com/saharurduofficial 

واٹس ایپ نمبر ہے:

00989053403953

بس یہ کہ جس راہ کا بھی آپ انتخاب کریں تو تمام سوالوں کا جواب اُسی کے ذریعے ارسال کیجیئے۔

 

 

ٹیگس