Oct ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • صحت کی عالمی تنظیم کا علاقائی ایوارڈ ایک ایرانی ڈاکٹر مل گیا

صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او کا ایوارڈ مشہد کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر مجید غیور مبرہن کو دیا گیا

سحرنیوز/عالم اسلام: پروفیسر مجیدغیور مبرہن کو ڈبلو ایچ او کا یہ ایوارڈ غیر متعددی بیماریوں جیسے، قلبی امراض،ذیابیطس اور کینسروغیرہ میں مبتلا ہونے سے بچاؤ اور ان امراض کے کنٹرول میں ان کے کام پر دیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر مجید غیور مبرہن کوهورت اسٹڈی (Cohort Study) کے مرکزی محقق  ہیں اور ان کی تحقیق ایشیا کے میڈیکل سائنس کے اہم پروجیکٹوں میں شمار ہوتی ہے، جس میں ہائی رسک افراد میں خصوصاً ڈائٹ اور غذائی عوامل کے دل اور دورانِ خون سے متعلق بیماریوں پر اثرات کے حوالے سے قیمتی سائنسی شواہد فراہم کیے  گئے ہیں۔

ڈاکٹر مبرہن  یونیسکو انٹرنیشنل سینٹر فار بیسک میڈیکل سائنسز اینڈ ہیومن نیوٹریشن کے بانی بھی ہیں، جو ایران اور خطے میں نیوٹریشن اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں میں علمی ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ٹیگس