کھجور: صحت کے 6 حیرت انگیز فوائد
کھجوریں سارا سال آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں اور اس کی متعدد اقسام ہوتی ہیں۔
سحر نیوز/صحت: یہ تازہ اور خشک دونوں شکلوں میں دستیاب ہوتی ہیں اور ہم لوگ زیادہ تر خشک کھجوریں ہی استعمال کرتے ہیں۔
کھجوروں میں قدرتی شکر ہوتی ہے جس کے باعث خشک ہونے پر وہ زیادہ میٹھی ہو جاتی ہیں۔
مگر میٹھا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ کے لیے نقصان دہ ہیں، درحقیقت اس پھل میں ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔
گرام کھجوروں سے جسم کو کاپر، میگیشم، مینگینیز، پوٹاشیم، وٹامن بی 6، فائبر اور آئرن سمیت متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں۔
امریکا کے کلیو لینڈ کلینک نے کھجوروں کے استعمال سے صحت کو ہونے والے 6 فوائد کے بارے میں بتایا ہے جو درج ذیل ہیں۔
معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے
تحقیقی رپورٹس میں فائبر سے صحت کو ہونے والے فوائد کو ثابت کیا گیا ہے۔
اس پھل کو کھانے نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے، قبض سے بچنے میں مدد ملتی ہے جبکہ آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جس سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
دائمی امراض سے تحفظ
کھجوروں میں ایسے نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں۔
اینٹی آکسائیڈنٹس ہمارے جسم کے اندر خلیات کو مضر مواد سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق اینٹی آکسائیڈنٹس سے آٹو امیون امراض، کینسر، امراض قلب اور دیگر سے متاثرہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
دماغی صحت کے لیے مفید
تحقیقی رپورٹس میں کھجوروں کو دماغی افعال کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے اس پھل سے دماغی ورم گھٹ جاتا ہے جس سے مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے۔
چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھجوریں کھانے سے انزائٹی سے بچنے میں مدد ملتی ہے، یادداشت بہتر ہوتی ہے جبکہ دماغ کے لیے کچھ نیا سیکھنا آسان ہو جاتا ہے۔
جِلد کو جوان رکھنا ممکن
نباتاتی مرکبات عمر کے اضافے سے جِلد پر مرتب ہونے والے اثرات کی روک تھام کرتے ہیں۔
کھجوروں میں موجود نباتاتی مرکبات اس حوالے سے بہتر ہوتے ہیں۔
ان مرکبات سے جھریوں کو ابھرنے سے روکنے یا ان کے حجم میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
چینی کا صحت مند متبادل
چینی کا استعمال کم کرنا چاہتے ہیں تو کھجوریں اس کا بہترین متبادل ثابت ہوسکتی ہیں۔
چینی کے کم استعمال کا مطلب یہ ہے کہ ہائی بلڈ شوگر اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔
البتہ بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس پھل میں کیلوریز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ہڈیوں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے
کھجوریں فاسفورس، کیلشیئم اور میگنیشم سمیت متعدد منرلز سے لیس ہوتی ہیں اور یہ سب عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں میں آنے والی کمزوری کی روک تھام کے لیے اہم ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔