Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • اگر آپ ٹماٹر کے شوقین ہیں تو اس کا یہ حیرت انگیز فائدہ جان لیں

اگر آپ کو ٹماٹر کھانا پسند ہے تو یہ عادت صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

سحرنیوز/صحت: جی ہاں واقعی اگر آپ منہ کی صحت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو زیادہ ٹماٹر کھانا عادت بنالیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Connecticut College کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹماٹروں اور دیگر سرخ پھلوں میں پائے جانے والے ایک غذائی جز لائیکوپین کی جسم میں کمی مسوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

تحقیق میں پتہ چلا کہ درمیانی عمر میں مناسب مقدار میں لائیکوپین کو جزوبدن بنانے والے افراد میں مسوڑوں کے سنگین امراض کا خطرہ 67 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

 

اس تحقیق میں 12 سو سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جو 2009 سے 2014 کے درمیان ایک سروے میں اکٹھا کیا گیا تھا۔

65 سے 79 سال کی عمر کے افراد کے دانتوں کا معائنہ کیا گیا تھا اور غذائی عادات کی تفصیلات سوالنامے کے ذریعے حاصل کی گئیں۔

تحقیق میں شامل 49 فیصد افراد کو کسی حد تک مسوڑوں کے امراض کا سامنا تھا اور 78 فیصد مناسب مقدار میں لائیکوپین پر مبنی غذاؤں کا استعمال نہیں کرتے تھے۔

تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں مسوڑوں کے امراض کا خطرہ 73 فیصد زیادہ ہوتا ہے اور ایسا لائیکوپین کی کمی سے ہوتا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ ٹماٹروں میں موجود یہ غذائی جز مسوڑوں کے امراض کی روک تھام کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے۔

البتہ تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس غذائی جز سے منہ کی صحت کو فائدہ کیوں ہوتا ہے یا لائیکوپین سپلیمنٹس کا استعمال بھی مؤثر ثابت ہوسکتا ہے یا نہیں۔

محققین کے مطابق اس حوالے سے جاننے کے لیے کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جسم میں لائیکوپین کی کمی مسوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھانے والا ایک عنصر ہے۔

ٹیگس