نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی
Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کوتیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پچانوے رنوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیانوے رن بنائے -
نیوزی لینڈ کی طرف سے کوری اینڈرسن نے چار چھکوں اور چھے چوکوں کی مدد سے بیاسی رن بنائے -
جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف ایک سو ایک رن بنا کرآوٹ ہوگئی -
میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں نے میدان میں پہنچ کر پاکستان کے شہر چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملے میں مارے جانےوالوں کی یاد میں اور لواحقین سے ہمدردی کے اظہار کےلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اورکھلاڑیوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا -