نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے مقابلے میں پاکستان کی شاندار باولنگ
نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے دوسو اکاسی رنز کا ہدف دے دیا ہے-
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے مقابلے میں پاکستان کی تباہ کن باولنگ کے باعث کیویز کے چھ بلے باز صرف ننانوے رنز پر پویلین لوٹ گئے ہیں، فاسٹ بالر انور علی نے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔
ویلنگٹن کرکٹ گرائونڈ پر ہونے والے میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تونیوزی لینڈ کے ابتداء چھ بلے باز صرف ننانوے کے اسکور پر آوٹ ہوگئے، کیویز کے ہینری نکلوز اور مچل سینٹنزنے ساتویں وکٹ کی شراکت پر ستانوے رنز کی شراکت قائم کی ۔
سینٹنز178کے مجموعی اسکور پر 48 رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بنے جبکہ دوسرے اینڈ پرموجود ہینری نکلوز نے محمد حفیظ کے ہاتھوں ابتدا میں کیچ ڈارپ کئے جانے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 7چوکوں کی مدد سے 82 رنزکی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی، اسے 203 کے اسکور پر انورعلی نے بولڈ کیا ۔
نویں وکٹ پر نیوزی لینڈ کے بلے باز میٹ ہنری، میک کلیگن اور بولٹ نے اسکور میں 77 رنز کا اضافہ کیا، آخری اوور کی پانچویں گیند پر میک کلیگن ریٹائرڈ ہارٹ ہوگئے، تینوں بلے بازوں نے بالترتیب 48،31 اور 4 رنز بنائے ۔
نیوزی لینڈ کے ابتدائی 6 بلے باز مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم 11،11 کپتان ولیم سن 10 گرانٹ الییٹ 5 کورے اینڈرسن 10 لیوک رانچی 5 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے محمد عامرنے 28 رنز دے کر 3، محمد عرفان نے 43رنز دے کر 2، انور علی نے 66رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ وہاب ریاض، عماد وسیم اور اظہر علی نے بالترتیب 67،47 اور 22 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ۔