Jan ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ
    بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کئی بار موخر ہونے کے بعد آخرکار منسوخ کر دیا گیا-

پاکستانی ذرائع کے مطابق نیپئر میں شدید بارش کی وجہ سے آئوٹ فیلڈ گیلی ہوگئی تھی اور گرائونڈ کھیلنے کے قابل نہیں رہا جس کے باعث امپائرز نے گرائونڈ کا کئی بار معائنہ کیا اور پھر میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہونے والے دوسرے میچ سے قبل گرائونڈ میں تیز بارش ہوئی ،جس کی وجہ سےامپائر نے آٹھ بجے پچ کا معائنہ کیا-

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین، ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ مکلین پارک، نیپئرمیں آج ہونے والا تھا تاہم بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا-

یاد رہے کہ ویلنگٹن کے پہلے میچ کی ابتدا میں پاکستانی بولرز نےدھاک بٹھائی ننانوے پر چھے کیوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، اس دوران عامر، انور علی نے شاندار پرفارمنس بھی دی ،لیکن بعد میں کیوی بیٹسمین ایسے گرجے اور میزبان بالرایسے برسے کہ پاکستان کو دوسو اکاسی رنز کے ہدف میں ستر رنز کے مارجن سے شکست ہوئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹیگس