دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی
بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ستّائیس رنز سے شکست دے دی۔
ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو چوراسی رنز بنائے۔ روہت شرما ساٹھ اور شیکھر دھون بیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی انسٹھ رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم ہندوستان کے بولرز کے آگے بے بس نظر آئی اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سو ستّاون رنز ہی بناسکی۔ سوائے ایرن فنچ کے کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ فنچ نے چوہتّر رنز اسکور کئے تاہم ان کی کی شاندار بیٹنگ بھی آسٹریلیا کو فتح نہ دلا سکی۔ ہندوستان نے یہ میچ ستّائیس رنز سے جیت کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔