انڈر نائنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ میں پاکستان کی جیت
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
انڈر نائنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان کی پوری ٹیم اڑتالیس اعشاری چار اوور میں دوسو بارہ کے اسکور پر آو ٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے حسن محسن نے سب سے زیادہ چھیاسی رن بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم، جم کر نہ کھیل سکی اور چھیالیس آعشاریہ چار اوور میں صرف ایک سواناسی رن بنا کر پولین کو واپس ہوگئی۔ تیئس رن سے فتح کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نے گروپ بی میں برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کی ٹیم آٹھ فروری کو کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔