Feb ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • یورپ میں زیکا وائرس کے بارے میں انتباہ ، ایک امریکی اس وائرس کا شکار

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے امریکا میں ایک فرد کے زیکا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ ملنے کے بعد یورپی ممالک میں موسم بہار اور سرما میں اس بیماری کے پھیلنے کی بابت خبردار کرتے ہوئے ان ممالک کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بیماری کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات انجام دیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے یورپی دفتر کے انچارج سوزانا جیکب نے بدھ کے دن کہا کہ زیکا وائرس کی روک تھام کے لئے کسی طرح کی ویکسین تیار نہیں کی گئی ہے۔ سوزانا جیکب نے یورپی ممالک کے حکام سے اپیل کی کہ وہ زیکا وائرس پیدا ہونے کے اسباب کو ختم کرنے کے لئے ضروری اقدمات انجام دیں۔ سوزانا جیکب کا مزید کہنا تھا کہ اس بیماری میں مبتلا بہت سے افراد اب تک یورپی ممالک کا سفر کر چکے ہیں لیکن ناخوشگوار موسمی حالات کی وجہ سے یہ وائرس پھیلانے والے مچھر اب تک حرکت میں نہیں آئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چن نے پیر کے دن اس ادارے کے ماہرین کی ایک ہنگامی میٹنگ کے دوران لاطینی امریکا کے ممالک میں اعصاب اور دماغ پر پڑنے والے اس بیماری کے منفی اثرات اور اس بیماری کے پھیلاؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیا اور اس بیماری کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی اپیل کی-

ٹیگس