Feb ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ پر تین مہینے کی پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ پر تین مہینے کی پابندی عائد کر دی ہے -

پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ کا ڈوپ ٹیسٹ تیرہ نومبر کو ہوا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے ایک دوا استعمال کی ہے جو واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے - اس درمیان آئی سی سی نے یاسرشاہ کا غلطی سے دوا استعمال کرنے کا موقف تسلیم کر لیا ہے اور ان پر صرف تین مہینے کی ہی پابندی عائد کی -

ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود یاسرشاہ ستائیس مارچ تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے- ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز انہوں نے دوہزار چودہ میں کیا تھا اور انہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں ہی جو آسٹریلیا کے خلاف تھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا تھا -

ٹیگس