ہندوستان انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
Feb ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان، سری لنکا کو شسکت دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے مقرررہ پچاس اوروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو سڑسٹھ رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے انمول پریت سنگھ اور سرفراز خان نے بالترتیب بہّتر اور انسٹھ رن بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم ایک سو ستر رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ہندوستان نے یہ میچ ستّانوے رنزسے جیت لیا۔
شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ ہندوستانی بیٹسمین انمول پریت سنگھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔