Feb ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • میری خواہش ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم پاکستان میں آکر کھیلے: ٹامس ڈریو

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے کہا ہے ان کی خواہش ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستان آکر کرکٹ کھیلے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کا برطانوی ٹیم پر کنٹرول تو نہیں ہے تاہم ان کی خواہش ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستان آکر کرکٹ کھیلے -

پاکستان میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ پاکستان میں برطانوی ٹیم کا کھیلنا ممکن ہے بھی یا نہیں لیکن مجھے خوشی ہو گی کہ میری موجودگی میں برطانوی ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلے -

انہوں نے کرکٹ سے ہٹ کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جانتےہیں کہ ایم کیو ایم سے متعلق مقدمات پر پاکستان میں خاصی تشویش ہے تاہم پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے -

ٹیگس