پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی ہندوستان روانگی
Mar ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۶ Asia/Tehran
پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے ابو ظہبی کے راستے ہندوستان روانہ ہو گئی۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان سے سیکورٹی کی ضمانت ملنے کے بعد ہی پاکستانی ٹیم کو ہندوستان روانہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے ہیں۔ ہندوستان جانے والے پاکستان کے ستّائیس رکنی وفد میں بارہ عہدیدار شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم ابوظہبی کی فلائٹ سے روانہ ہوئی جہاں چند گھنٹے قیام کے بعد آج شام وہ ہندوستان کے شہر کولکتہ پہنچے گی۔
ہیڈ کوچ وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم کے علاوہ پندرہ کھلاڑیوں میں کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ شرجیل خان، وہاب ریاض، عماد وسیم، احمدشہزاد، محمد عرفان، عمراکمل، محمد نواز، محمد عامر، سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔