Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: کوچ کی امیدواری کے فیصلے سے عاقب جاوید کی پسپائی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید نے پاکستانی ٹیم کے کوچ کے امیدوار کی حیثیت سے اپنے فیصلے سے پسپائی اختیار کر لی۔

اطلاعات کے مطابق عاقب جاوید نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ابھی تک متحدہ عرب امارات کی ٹیم کا کوچ ہوں اور یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔

اس سے پہلے ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، پی سی بی، کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے اور وہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لئے تیار ہیں۔

پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید نے متحدہ عرب امارات کی کوچنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پی سی بی، غیر ملکی کوچ کی طرف جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا عہدہ نہیں چھوڑ رہا ہوں اور پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لئے بھی کوشش نہیں کر رہا ہوں کیونکہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ غیر ملکی کوچ کے لئے جا رہے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ میں اپنی صلاحیتیں ان لوگوں کو دینا نہیں چاہتا جو اپنے وعدوں کا پاس و لحاظ نہیں رکھتے۔

ٹیگس