ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ، ایران کی دوسری پوزیشن
May ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے ہفتے کے روز ازبکستان کے شہر تاشقند میں چھیالیسویں ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پانچ سو پوائنٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس چیمپیئن شپ میں چین نے پہلی جبکہ میزبان ملک ازبکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایران کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے ان مقابلوں میں سونے کے تین، چاندی کے دو اور کانسی کے دو تمغے جیتے۔
واضح رہے کہ چھیالیسویں ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ چوبیس اپریل سے ازبکستان کے شہر تاشقند میں شروع ہوئی تھی جو ہفتے کے روز ختم ہو گئی۔