Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • لال بیگ کی ایک خاص قسم کا دودھ پروٹین سے بھرپور ہے اور اس میں دودھ کی تمام تر غذائیت موجود ہے۔
    لال بیگ کی ایک خاص قسم کا دودھ پروٹین سے بھرپور ہے اور اس میں دودھ کی تمام تر غذائیت موجود ہے۔

سائنس دانوں نے لال بیگ کے دودھ کو انسانی صحت کے لیے گائے کے دودھ سے زیادہ مفید قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بظاہربہت برا دکھائی دینے والے لال بیگ کی ایک خاص قسم ایسی ہے کہ جس کا دودھ گائے کے دودھ سے چار گنا زیادہ مفید ہے۔ یہ دودھ پروٹین سے بھرپور ہے اور اس میں دودھ کی تمام تر غذائیت موجود ہے۔

انہی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنس دانوں نے لال بیگ کے دودھ کو انسانی صحت کے لیے مکمل غذا قرار دیا ہے۔

سائنس دانوں کی علمی و سائنسی تحقیق اپنی جگہ لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ دودھ اتنی مقدار میں حاصل ہو سکتا ہے کہ اسے تجارتی پیمانے پر استعمال کیا جا سکے اور کیا صرف مفید ہونے کی وجہ سے لوگ اسے پینے پر راضی ہو جائیں گے؟

 

ٹیگس