Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کا یقین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کرے گی۔

پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے سیریز میں اپنی برتری قائم کرلے گی -

انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی انگلینڈ کے ماحول اورموسم میں جیسے جیسے سیٹ ہوتے جائیں گے ان کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی جائے گی اور پاکستانی ٹیم کے لئے اچھے نتائج ملیں گے -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ جیت کر ثابت کردیا کہ یہ ٹیم غیر ملکی ماحول اور حالات میں بھی مضبوط حریف ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے -انہوں نے کپتان مصباح الحق کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کے سبھی بیٹسمینوں کو راستہ دکھایا ہے -

ٹیگس