Jul ۲۹, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • جرمن فٹبال اسٹار شوانسٹائیگر نے ریٹائرہونے کا اعلان کردیا

جرمن فٹبال ٹیم کے کپتان شوانسٹائیگر نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک سو بیس بار جرمن قومی فٹبال ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز رکھنے والے بیسٹیئن شوانسٹائیگر نے جمعے کے روز اپنے ٹوئیٹ میں اکتیس برس کی عمر میں اپنے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بیان نہ کیے جانے والے خوبصورت اور کامیاب لمحات کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ  میری دیرینہ خواہش تھی کہ ہم ورلڈ کپ کا  ٹائٹل جرمنی لے کر آئیں جو انیس سو چھیانوے کے بعد سے ہم نہیں جیت پائے تھے۔  بائرن میونخ کے ہاف بیک نے مزید کہاکہ سنہ دوہزار چودہ کے عالمی کپ میں کامیابی کے ساتھ ہم نے تاریخی اور جذباتی طور پر کچھ ایسا حاصل کیا جو میں اپنے کیریئر میں دوہرا نہیں پاؤں گا،اس لیے مزید نہ کھیلنے کا فیصلہ صحیح اور عقلمندانہ ہے۔

واضح رہے کہ شوانسٹائیگر نے بین الاقوامی فٹبال کا آغاز دوہزار چار میں کیا اور جرمنی کی جانب سے سب سے زیادہ اٹھارہ یورپی چیمپیئن شپ کے میچ کھیلنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ وہ جرمنی کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ شوانسٹائیگر دوہزارچودہ میں برازیل میں ہونے والےعالمی کپ میں بھی جرمنی ٹیم کے اہم کھلاڑی کے طورپرشامل رہے۔ 

ٹیگس