تین براعظموں کے سیاحوں کی ٹرین اصفہان پہنچ گئی
Nov ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
غیر ملکی سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ کی ٹرین، جس میں امریکہ، یورپ اور ایشیا کے ملکوں کے انتالیس مسافر اور عملے کے اڑتیس افراد سوار تھے ، ایران کے تاریخی شہر اصفہان پہنچ گئی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کی حامل یہ ٹرین جو گیارہ نومبر کو ماسکو کے کازانسکی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی، اٹھارہ دنوں میں قزاقستان، ازبکستان اور ترکمنستان کے راستے شمال مغربی ایران کے صوبہ مغربی آذر بائیجان کی سرحد سے ایران میں داخل ہوئی-
اس رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سیاحوں نے اصفہان میں داخل ہونے سے قبل مشہد، طبس، کرمان اور یزد کی بھی سیر کی اور اب وہ اصفہان کے بعد ایران کے خوبصورت تاریخی شہر شیراز اور اس کے بعد دارالحکومت تہران کے لئے روانہ ہوں گے-