ایران کا جوابی اقدام، امریکہ کی کشتی کی ٹیم کو آنے سے روک دیا گیا
اسلامی جمہوریہ ایران نے ٹرمپ کے ایران مخالف اقدام کے جواب میں امریکہ کی کشتی ٹیم کو ایران آنے سے روک دیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ نئی امریکی حکومت کی جانب سے اپنائی جانے والی پالیسیوں کے جواب میں ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی کشتی ٹیم کے، ایران آنے کی مخالفت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حکمنامے پر دستخط کر کے ایران سمیت سات اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکہ کی ٹیم، کشتی کے عالمی مقابلوں میں شرکت کی غرض سے ایران آنے والی تھی۔ کشتی کے یہ عالمی مقابلے، سولہ اور سترہ فروری کو مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ میں ہوں گے۔
ایران کی کشتی کی فیڈریشن نے عالمی فیڈریشن کو اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے امریکہ کی جگہ کسی اور ملک کی ٹیم کو، کشتی کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے ایران بھیجنے کی اپیل کی ہے۔