Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کی بیچ فٹبال ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل

ایران کی بیچ فٹبال کی قومی ٹیم نے ایران کے جنوبی شہر بو شہر میں ہونے والے پرشین کپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے

ایران کے شہر بوشہر میں چاملکی پرشین کپ کے مقابلوں کےآخری دن ایران کی بیچ فٹبال  ٹیم نے اٹلی کی بیچ فٹبال  ٹیم کے مقابلے میں تین کے مقابلے میں چارگول  سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ان مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کیا - اس سے پہلے یوکرین نے پولینڈ کو دو کے مقابلے میں چارگول سے شکست دی تھی - اس طرح ایران نے سات پوائنٹ سے ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کی- اس سے پہلے اٹلی ، یوکرین ، اور پولینڈ تینوں نے تین تین پوائنٹ حاصل کرکے بالترتیب دوسری تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی - ان مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی دوسری تیسری اور چوتھی ٹیمیں بالترتیب سو، اسی ، ساٹھ اور چالیس پوائنٹ حاصل کریں گی کہ جن سے عالمی رینکینگ میں ان کے پوائنٹ میں اضافہ ہوگا - اٹلی عالمی رینکینگ میں چوتھے نمبر پرہے- یوکرین ، یورو چیمپیئن ہے اور پولینڈ نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے مقابلے میں یورپ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے 

ٹیگس