Oct ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

پرتگال کے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے پانچویں بار دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ جیت لیا۔

لندن میں دی بیسٹ فیفا ایوارڈز کے نام سے منعقدہ تقریب میں پرتگال کے اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ان کا مقابلہ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی اور برازیل کے مشہور کھلاڑی نیمار سے تھا-

گذشتہ برس بھی ان کا مقابلہ میسی سے ہی تھا اور پچھلے سال بھی کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا-

کرسٹیانو رونالڈو نے پانچویں بار یہ اعزاز جیت کر ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی میسی کی برابری کر لی ہے- میسی بھی پانچ بار فیفا فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں-

فیفا کی اس تقریب میں فرانس کی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسپین کے مشہور کلب ریئل میڈریڈ کے موجودہ کوچ زین الدین زیدان کو سال کا بہترین کوچ قرار دیا گیا-

اٹلی کی قومی ٹیم اور اٹلی کے ہی معروف کلب یوونتوس کے انتالیس سالہ گول کیپر جیان لوگی بفون کو سال کا بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

ٹیگس