کراٹے میں ایرانی خواتین کو طلائی اور نقرئي تمغے
ایرانی خواتین کی جونیئر کراٹے ٹیم نے ایک طلائی اور ایک نقرئي تمغہ حاصل کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کی کراٹے ٹیم نے اسپین میں منعقدہ عالمی چیمپیئن شب مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی اور ایک نقرئي تمغہ جیت لیا۔ ایرانی خاتون کھلاڑی آویشن باقری نے 66 کلوگرام کے مقابلوں کے فائنل راونڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہسپانوی حریف کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔
دوسری ایرانی خاتون کھلاڑی سارا بہمنیارنے 50 کلوگرام کیٹگیری کے مقابلوں کے فائنل مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ واضح رہے کہ مردوں کے مقابلوں میں ایرانی کراٹے کھلاڑی علیرضا فرجی نے 57 کلوگرام کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
10 ویں ورلڈ کراٹے چیمپیئن شپ کے مقابلے 25 سے 30 اکتوبر تک اسپین میں ہو رہے ہیں جن میں 109 ممالک کے 1710 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔