ایران کے 3 کھلاڑی ایشیائی کشتی مقابلوں کے فائنل میں
Feb ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
ایران کے 3 کھلاڑیوں محمدعلی گرایی، حسین نوری و بہنام مہدی زاده نے قرقیزستان میں منعقدہ ایشیائی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کشتی کی فیڈریشن کے مطابق، قرقیزستان کے دارالحکومت بشکک میں منعقدہ مقابلوں میں ایران کے تین کھلاڑیوں نے 77،87 اور 13 کلوگرام کے مقابلوں میں فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا.
محمد علی گرایی نے پہلے، دوسرے اور سیمی فائنل کے مرحلوں میں قازقستان، تاجکستان اور جاپان کے حریفوں کو شکست دے دی.
حسین نوری دوسرے اور تیسرے مرحلوں میں اپنے عراقی اور چینی حریفوں کو ہرادے کر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا.
دوسرے ایرانی کھلاڑی بہنام مہدی زاده نے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلوں میں جاپان، ہندوستان اور چین کے حریفوں کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.