Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی اسکواش ٹیم کی تاریخی کامیابی

اسلامی جمہوریہ ایران کے مردوں کی اسکواش ٹیم نے 30 سال بعد ایشیا کی چار بہترین ٹیموں میں شامل ہو کر تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران میں اسکواش کا کھیل تیس سال پہلے شروع ہوا جس کے بعد پہلی بار قومی ٹیم ایشیا میں چار بہترین ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے.

ایران کے مردوں کی اسکواش ٹیم نے ایشین اسکواش چیمئن 2018 کے مقابلوں میں جاپانی ٹیم کو 2-0 سے ہرانے کے بعد چار ایشیائی بڑی ٹیموں میں شامل ہوگئی.

ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں کے تیسرے روز جاپان کی مضبوط ٹیم کے خلاف زبردست فتح حاصل کرلی.

ایران کے کھلاڑی آج بروز ہفتہ سیمی فائنل کے مرحلے میں ہانک کانگ اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی مقابلے کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کریں گے.

سیمی فائنل سے پہلے ایرانی ٹیم نے تھائی لینڈ، ملائیشیا کو بھی شکست دی تھی.

ٹیگس