Mar ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی شوٹنگ مقابلوں میں ایران کے لئےطلائی تمغہ

معذور ایرانی خاتون کھلاڑی ساره جوانمردی نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ عالمی شوٹنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی معذور خاتون کھلاڑی ساره جوانمردی نے متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں منعقدہ بین الاقوامی شوٹنگ مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 220.6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے حریف کو ہرا کر ایک سونے کا تمغہ  جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی.

چین کے دو کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی.ایک اور ایرانی کھلاڑی مہدی زمانی نے 139.5 پوائنٹس کے ساتھ ان مقابلوں میں چھٹی پوزیشن حاصل کی.

 بین الاقوامی شوٹنگ مقابلوں کا 22 سے 27 مارچ تک متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں انعقاد کیا گیا.

ٹیگس