ایران کیلئےتیراکی اولمپک میں 4 تمغے
Apr ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
ایران نے تھائی لینڈ میں منعقدہ تیراکی کے جونئیر اولمپک کوالیفائی مقابلوں میں 4 تمغےجیت لیے
تیراکی کی فیڈریشن کے مطابق ایران کے تیراکی کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز تھائی لینڈ میں ہونے والے یوتھ اولمپک کوالیفائی ٹورنامنٹ کے پہلے دن 4 تمغے اپنے نام کر لیے.
علی فتحی نے 50 میٹر کے حصے میں 27 اعشاریہ 36 سیکنڈ کا ریکارڈ بنا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
دو اور ایرانی کھلاڑیوں سینا غلام پور اور علی رضا یاوری نے بالترتیب 100 اور 200 میٹر کے مقابلوں میں دو چاندی کے تمغے حاصل کیے.
دوسرے ایرانی کھلاڑی مہدی انصاری نے 50 میٹرکے مقابلے میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔