فٹ بال ورلڈ کپ میں تیونس، پاناما اور جنوبی کوریا کو شکست
روس میں فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔
فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں گروپ جی میں شامل انگلینڈ اور تیونس کی ٹیمیں پیر کی رات ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لیے میدان میں اتریں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے تیونس کے مقابلے میں دو گول کیے اور دونوں گول انگلش کیپتان ہیری کین نے کیے۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا اور دونوں کو ایک دوسرے پر برتری حاصل نہ تھی تاہم میچ کے آخری منٹ میں کپتان ہیری کین نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ تیونس کی ٹیم ایک ہی گول کرسکی اور وہ بھی انہو ں نے پینلٹی پر کیا۔
واضح رہے قبل ازیں پیر کو ہی کھیلے گئے دو اور میچز میں بیلجیٔم کی ٹیم نے پاناما کو تین کے مقابلے میں صفر گول سے اور سوئیڈن کی ٹیم نے جنوبی کوریا کوایک صفر سے ہرا دیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2018 میں کل رات ایران اپنا دوسرا میچ اسپین کی ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔ ایران نے اپنے پہلے میچ میں سخت مقابلے کے بعد مراکش کی ٹیم کوایک صفر سے ہرا کر تین پوائنٹ حاصل کئے۔