Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈکپ کے دوران روس کے ایک ہوٹل میں بم ہونے کی افواہ

فیفا ورلڈکپ دو ہزار اٹھارہ کے میچوں کے دوران روس کے شہر روستوف میں جہاں ورلڈکپ کے کچھ میچ کھیلے جا رہے ہیں ایک ہوٹل میں بم رکھے جانے کی افواہ کے بعد ہوٹل کو خالی کرا لیا گیا-

روسی پولیس نے روسی شہر روستوف کے اس ہوٹل کو خالی کرا لیا ہے جس میں بم رکھے جانے کی افواہ تھی-

روس کے جن شہروں میں ورلڈ کپ کے میچ کھیلے جا رہے ہیں ان میں روستوف بھی شامل ہے- روسی پولیس نے  کہا کہ ہوٹل کو سیکورٹی وجوہات اور بم رکھنے کی افواہ کے بعد خالی کرا لیا گیا-

مقامی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہوٹل اور آس پاس کی جگہوں کی تلاشی کے بعد پولیس کو کوئی بھی مشتبہ چیز نہیں ملی اور پھر صورت حال معمول پر لوٹ آئی-

فیفا دو ہزار اٹھارہ ورلڈ کپ کے مقابلے گذشتہ چودہ جون سے روس میں ہو رہے ہیں اور یہ مقابلے پندرہ جولائی تک جاری رہیں گے-

ٹیگس