Jul ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • انگلینڈ اورکروشیا فٹبال ورلڈکپ 2018 کےسیمی فائنل میں

فٹبال ورلڈکپ 2018 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو اورکروشیا نے روس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

روس کے شہر سمارا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ 2018 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے چوتھے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے میزبان روس کوپنالٹی شوٹس پر 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

ٹیگس