Jul ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ 2018 کا پہلا سیمی فائنل

فٹبال کی عالمی جنگ میں آج رات پہلا اعصاب شکن مقابلہ فرانس اور بیلجیئم کے درمیان ہوگا۔

فٹبال کا عالمی میلہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا اور 32 ٹیموں سے شروع ہونے والے سفر میں صرف 4 ٹیمیں رہ گئیں۔ فائنل میں رسائی کی جنگ آج رات سے شروع ہوگی۔ پہلا سنسنی خیز سیمی فائنل فرانس اور بیلجیئم کے درمیان رات ساڑھے دس بجے ہوگا۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل11 جولائی کو انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنلسٹ ٹیمیں 15 جولائی کو ٹائٹل مقابلہ کھیلیں گی۔

ورلڈ کپ میں فرانس کو سیمی فائنل کھیلنے کا زیادہ تجربہ حاصل ہے تاہم ٹیم چھٹی مرتبہ فائنل میں رسائی کی جنگ لڑے گی جب کہ بیلجیئم کی ٹیم دوسری بار فائنل فور میں میدان سنبھالے گی۔

بیلجیئم کی ٹیم نے اس سے قبل 1986 میں سیمی فائنل کھیلا تھا۔

جبکہ فرانس نے اپنا پہلاسیمی فائنل 1958 میں کھیلا جہاں اسے اسٹاک ہوم میں برازیل کے ہاتھوں 5-2 کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوراگوئے کو ہرایا جبکہ بیلجیئم نے برازیل کو ناک آؤٹ کر کے 32 سال بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔

 

ٹیگس