Sep ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ میں ہندوستان نے ہانگ کانگ کو شکست دی

ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 285 رنز بنائے جس کے جواب میں ہانگ کانگ نے بھرپور مقابلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے انشومان 73 اورنزاکت نے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہندوستان کی جانب سے خلیل احمد اور یوزوندرا چاہل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کلدیپ یادیو کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

اس سے قبل ہانگ کانگ کی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے رائیڈو 60 رنز اوراوپننگ بلے باز دھون نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی جس میں 2 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے، وہ 127 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ہانگ کانگ کی جانب سے کنچٹ شاہ نے 3 اور احسان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں پاکستان کی ٹیم نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ایشیا کپ کا اہم میچ آج پاکستان اور ہندوستان کے مابین کھیلا جائے گا۔

 

ٹیگس