Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو عالمی چمپیئن بننےپرصدر اور اسپیکر کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران نے فیجی میں منعقدہ 2019 عالمی یوتھ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے الگ الگ پیغام میں بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ یوتھ مقابلوں میں ایران کے نوجوان کھلاڑیوں کی مسلسل چوتھی فتح اور عالمی چمپیئن بننےپرمبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کے نوجوان کھلاڑیوں نے مسلسل چوتھی مرتبہ عالمی ٹائٹل جبیت کر اپنی شائستگی اور توانائی کا لوہا منوایا۔.

فیجی میں  ہونے والے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر 2 طلائی، 4 چاندی اور 9 کانسی کے تمغے جیت کر 622 پوانٹس کیساتھ  مسلسل چوتھی بار کیلئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایران کی جونیئر ویٹ لفٹنگ ٹیم اس سے پہلے سن دوہزار سولہ میں جارجیا، دوہزار سترہ میں جاپان، اور دوہزار اٹھارہ میں ازبکستان میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں بھی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔فیجی میں ہونے والے دوہزار انیس کے عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں دنیا کے اڑتالیس ملکوں کے دوسو اڑتالیس کھلاڑی شریک تھے۔ ایران، امریکہ اور جاپان جیسے تین ملکوں کی ٹیمیں دس دس ارکان پر مشتمل تھیں اور انہوں نے کھیل کے تمام ایونٹس میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ 2019 عالمی یوتھ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا 47 ممالک کے 248 نمائندوں کی شرکت سے 2 سے 8 جون تک فیجی کے ساحلی شہر سووا میں انعقاد کیا گیا۔

ٹیگس