Jun ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ کرکٹ میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین مقابلہ

بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اس طرح دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

پاکستان کا آج 12جون کو ٹاؤنٹن میں مضبوط آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا۔ عالمی مقابلوں میں پاکستان کے خلاف کینگروز کا پلڑا بھاری ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 7 میچز میں سے 4 اور پاکستان 3 میں فاتح رہی۔ تاہم فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے باعث اب تک ایونٹ کے 2 میچز متاثر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، کل ایونٹ کا سولہواں میچ برسٹل میں بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ ایک بار پھر بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

برسٹل کا کاؤنٹی گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا ہے، میچ کے لیے پہلے 30 منٹ بعد امپائرز کو میدان کا معائنہ کرنا تھا تاہم بارش کی وجہ سے معائنہ نہیں کیا جاسکا، مزید 45 منٹ انتظار کے بعد امپائرز ایک بار پھر گراؤنڈ کا معائنہ کرنا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

ٹیگس