Jun ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ کرکٹ 2019 میں انگلینڈ اور سری لنکا آج مد مقابل

ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں کل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 48 رنز سے شکست دے دی۔

ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی۔ جبکہ اس سے قبل کل ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 48 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے 382 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 333 رنز تک محدود رہی، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تجربہ کار بیٹسمین مشفق الرحیم نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ان کی یہ سنچری بھی ٹیم کے کسی کام نہ آئی۔

اوپنر تمیم اقبال نے 62، سومیا سرکار نے 10، شکیب الحسن نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لیتن داس 20، محمداللہ 69، شبیر رحمان صفر، حسن مراج  اور مشرفی مرتضیٰ 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، اسٹوائنس اور کولٹرنائل نے 2، 2 جبکہ زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور 121 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، کپتان فنچ 53 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ پر وارنر اور عثمان خواجہ نے 192 رنز جوڑے اور مجموعے کو 313 تک پہنچایا، وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جب کہ عثمان خواجہ 10 چوکوں کی مدد سے 89 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میکسویل 32 اور اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ اسٹوئینس 17 اور کیرے 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 اور مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیگس