Jun ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ورلڈکپ کرکٹ میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل

ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دے دی۔

ورلڈکپ کرکٹ کے 32ویں میچ میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ جبکہ اس سے قبل کل کرکٹ ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دی تھی۔

 بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 262 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی جانب سے گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے ٹیم کو 49 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، رحمت شاہ 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تاہم گل بدین نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ، بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تمیم اقبال نے کیا تاہم صرف 23 رنز کی شراکت کے بعد ہی لٹن داس 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ تمیم اقبال 36 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ون ڈاؤن آنے والے شکیب الحسن نے نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 83 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور مصدق حسین 35 رنزبناکر پویلین واپس لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3 گل بدین نائب نے 2 اور محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ٹیگس