Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • اولمپک مقابلوں میں ایران کے کراٹے کھلاڑیوں کی شرکت

میڈریڈ میں عالمی کراٹے کے مقابلے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد ٹوکیو میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں ایران کے چار کراٹے کھلاڑیوں کی شرکت حتمی ہوگئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر میڈریڈ میں اپریل کے میہنے میں عالمی کراٹے مقابلوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

عالمی کراٹے فیڈریشن نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر میڈریڈ  میں کراٹے کے مقابلے منسوخ کیے جائیں تو حالیہ دنوں میں آسٹریا میں منعقدہ کراٹے مقابلوں کو اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کے لئے تسلیم کیا جائے گا۔

اس طرح ایران کے چار کراٹے کھلاڑی بہمن عسگری، حمیدہ عباس علی، سارا بہمنیار اور سجاد گنج زادہ ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2020 اولمپک مقابلوں کا 22 جون سے 9 آگست تک ٹوکیو میں انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے 3 ہزار 90 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ٹیگس