Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۴ Asia/Tehran

ایران کی فٹبال ٹیم پرسپولیس نے ایشیائی چیمئن لیگ کے سیمی فائنل مقابلے میں سعودی عرب کی النصر ٹیم کو پنالٹی شوٹ آوٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

سیمی فائنل کا یہ مقابلہ سنيجر کے روز ہوا اور دونوں ٹیمیں دونوں ہاف میں 1-1 سے برابر تھیں۔ اس کے بعد 15 -15 منٹ کے دو اضافی ٹائم بھی دیا گیا جس میں بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

اس کے بعد ریفری نے پنالٹی شوٹ آوٹ کا فیصلہ کیا جس کے دوران ایران کی پرسپولیس ٹیم نے اپنے حریف کو بڑے فرق سے شکست دے دی۔

  • اس شاندار کامیابی کے فورا بعد ایرانی قوم نے سڑکوں پر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا. جشن کے مناظر کی کچھ تصاویر ملاحظہ فرمائیے.. 

 

ٹیگس