Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran

 اسلامی جمہوریہ ایران کے فٹ بال کلب ٹیم 'پرسپولیس' نے قطر کے دار الحکومت دوحہ میں منعقدہ ایشیائی چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں سعودی عرب کی النصر ٹیم کو جیسے ہی شسکت دی، ایرانی لوگوں کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ 

لوگوں نے سڑکوں پر نکل پر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا اور گاڑی کے ہارن بجا کر رات میں سڑکوں پر ریلیاں نکالیں۔ 

سعودی عرب کی ٹیم نے میچ سے پہلے ہی پرسپولیس کے کھلاڑیوں کے حوصلے پست کرنے کے لئے کئی حربے اختیار کئے لیکن قسمت نے ان کے مقدر میں شکست ہی لکھی تھی۔  

 

 

 

ٹیگس