ایران کیلئے سونے کا تمغہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں نے دو سونے کے تمغے حاصل کئے۔
متحدہ عرب امارات میں عالمی کپ 2021 کے مقابلوں میں معذور خاتون ایرانی شوٹر سارہ جوانمردی نے ایک سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
جوانمردی، ان مقابلوں میں 237۔7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہیں۔
عالمی ورلڈ کپ مقابلوں کا متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں انعقاد کیا گیا جس میں 24 ممالک کے 120 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ سارہ جوانمردی اب تک ریو پیرا اولمپک اور لندن میں دو طلائی تمغہ اور عالمی اور ایشیائی سطح کے دوسرے مقابلوں میں مختلف تمغے اپنے نام کر چکی ہیں۔
جوانمردی، دنیا میں بہترین خاتون کھلاڑی کے طور پر بھی منتخب ہوئی ہیں۔
دوسری جانب نئی دہلی میں جاری انٹرنیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران، مردوں کے مقابلوں میں ایران کے جواد فروغی، اپنے حریفوں کو شکست دے کر پہلے نمبر پر رہے۔ اس سے پہلے وہ شوٹنگ کے اولمپک مقابلوں کے بھی کوالیفائی کرچکے ہیں۔
ایران کی قومی شوٹنگ ٹیم جمہوریہ آذربائیجان میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں بھی حصہ لے گی۔