ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹر کیلئے طلائی تمغہ
Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
ایرانی ویٹ لفٹر کیانوش رستمی نے ازبکستان میں منعقدہ ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں اعلی کارکردکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔
ایرانی ویٹ لفٹر کیانوش رستمی نےایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی 89 کلوگرام کی کیٹگری میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے مجموعی طورپر 373 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ کیانوش رستمی نے 167 کلوگرام وزن کو ایک ہی جھٹکے میں اٹھا کر ایک چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔
اس کے علاوہ ان مقابلوں میں شریک دوسرے ایرانی ویٹ لفٹرعلی میری نے بھی 89 کلوگرام کی کیٹگری میں مجموعی طور پر 363 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ان مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔