Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی فتح

پاکستان نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا۔

جمائیکا میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ میچ ایک سو نو رن سے جیت لیا۔ اس طرح پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
قابل ذکر ہے کہ جمائیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن ،جیت کے لئے پاکستان کو نو وکٹ اور ویسٹ انڈیز کو دو سو اسّی رن در کار تھے۔
ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار، نعمان علی نے تین اور حسن علی نے دو وکٹ لئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے سب سے زیادہ سینتالیس رن بنائے۔
اس سے قبل پاکستان نے تین سو دو رن بناکے پہلی اننگ ڈکلیئر کردی تھی ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ایک سو پچاس رن بناکے آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان نے دوسری اننگ ایک سو چھیتر رن بناکے ڈکلیئر کی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے تین سو انتیس رن کا ہدف دیا جو حاصل کرنے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ناکام رہی ۔

 

ٹیگس