Sep ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • ایشین والیبال کی فاتح ٹیم کا تاج ایران کے سر

ایران کی والیبال ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں میزبان جاپان کو شکست دے کر ایشین چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی قومی والیبال ٹیم اتوار کی دوپہر چیمپیئن جاپان کے مقابلے میں میدان میں اتری اور سخت ترین مقابلے کے بعد آخر کار حریف ٹیم کو پچھاڑ دیا اور والیبال میں ایک بار پھر ایشیا کی فاتح ٹیم بن گئی۔

ایران نے دفاعی چیمپیئن جاپان کو سیدھے تین سیٹوں میں ستائیس پچیس، پچیس بائیس اور اکتیس انتیس سے شکست دے دی۔ جاپان میں منعقدہ ایشین والیبال چیمپیئن شپ میں ایرانی ٹیم کی یہ لگاتار ساتویں کامیابی تھی۔ ایران کی ٹیم پوری ٹورنامنٹ کے دوران ایک میچ بھی نہیں ہاری ، ایران نے چین،پاکستان، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گئے تمام میچ تین صفر سے جیتے ہیں۔

ٹیگس