Dec ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • اسکی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے بارہ تمغے

ترکی میں جاری اسکی کے بین الاقوامی مقابلوں کے تیسرے روز ایران الپائن اسکی ٹیم نے پانچ تمغے حاصل کیے۔

بین الاقوامی اسکی چیمپین شپ کے تیسرے روز کے اختتام پر ایران کے حسین ساوہ شمشکی ایک بار پھر زگ زیگ اسکی میں چیمپین بن کر ابھرے۔
ایران ہی کے مرتضی جعفری نے دوسری اور محمد کیا دربند سری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح فاتحین کا اسٹیج ایرانی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں رہا۔
خواتین کے سیکشن میں ایران کی عاطفہ احمدی نے دوسری اور فروغ عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ترک کھلاڑی پہلے نمبر پر رہیں۔
ایران کی الپائن اسکی ٹیم ، مختلف ایونٹ میں اب تک بارہ تمغے حاصل کرچکی ہے۔
ترکی کی میزبانی میں جاری ، اسکی کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

ٹیگس