Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑی روس فٹبال لیگ کا مہنگا ترین کھلاڑی بن گیا

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی کو رشین فٹبال لیگ کےمہنگے ترین کھلاڑی کا ٹائیٹل دیا گیا ہے۔

ٹرانسفر مارکیٹ نامی ویب سائٹ نے رشین فٹبال لیگ کےمہنگے کھلاڑیوں کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں روس کی زنیت ٹیم کے ساتھ کھیلنے والے ایرانی کھلاڑی کا نام سر فہرست ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق، ایران کے فارورڈ سردار آزمون ڈھائی کروڑ یورو قیمت کے ساتھ رشین فٹبال لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں میلکم اور باریوس جیسے کھلاڑی دوسرے اور تیسر ے نمبر ہیں۔

سردار آزمون کے ساتھ زنیت کلب کے دیگر کھلاڑیوں میں ونڈل چوتھے اور کراسنودار پانچویں نمبر پر ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں فرانس کے لیون کلب نے ایرانی فارورڈ سردار آزمون کو حاصل کرنے کے لیے روسی کلب زنیت کو چار میلن یورو اضافی قیمت دینے کی پیش کش کی ہے۔

ٹیگس